ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 10, 2025 9:46 PM

printer

خواتین کے پریمیر لیگ کرکٹ میں ممبئی میں، ممبئی انڈینس اور گجرات جائنٹس کے درمیان میچ جاری ہے

ممبئی میں، خواتین کے پریمیر لیگ کرکٹ میں ممبئی انڈینس نے گجرات جائنٹس کے سامنے جیت کیلئے 180 رن کا نشانہ رکھا ہے۔اس سے پہلے گجرات جائنٹس نے ٹاس جیتا اور پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ممبئی انڈینس نے مقررہ 20 اوورس میں 179 رن بنائے۔ممبئی اور گجرات دونوں ہی، دلّی کے ساتھ پلے آف میں اپنی جگہ بناچکے ہیں۔ البتہ آج کا میچ اہم جس سے ٹورنامنٹ کے پہلے فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگا۔
درجہ بندی میں سب سے اوپر رہنے والی ٹیم سیدھے فائنل میں پہنچے گی۔ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیمیں Eliminator میچ کھیل کر فائنل میں اپنی جگہ بنائیں گی۔دلّی کیپٹل 10 پوائنٹ کے ساتھ فی الحال پوائنٹ ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ گجرات اور ممبئی کے آٹھ-آٹھ پوائنٹس ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں