February 16, 2025 9:49 AM | WPL T-20 CRICKET

printer

خواتین کے پریمیر لیگ، WPL 2025 میں دلّی کیپیٹلز نے دلچسپ مقابلے میں کل رات ممبئی انڈینس کو دو وکٹ سے ہرا دیا۔

خواتین کے پریمیر لیگ، WPL 2025 میں دلّی کیپیٹلز نے دلچسپ مقابلے میں کل رات ممبئی انڈینس کو دو وکٹ سے ہرا دیا۔ وڈودرا کے کوٹامبی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینس نے 19 اوورس میں 164 رن بنائے۔ ممبئی کی جانب سے Nat Sciver-Brunt نے 59 گیندوں میں 80 رن بنائے جبکہ کپتان ہرمن پریت کور نے 22گیندوں میں 42 رن کی اننگز کھیلی۔

165 رن کے نشانے کے لیے کھیلتے ہوئے دلّی کی شروعات اچھی نہیں رہی اور وہ لگاتار وقفے سے وکٹ گنواتی رہی۔ تاہم شیفالی ورما نے دلّی کی اننگز کو سنبھالا اور 18 گیندوں میں 43 رن بنائے۔ وہیں Sarah Bryce نے 10 گیندوں میں 21 رن کی اننگز کھیلی۔

WPL میں آج گجرات جائنٹس کی خواتین کا مقابلہ یو پی وارئرس کی خواتین سے ہوگا۔ یہ میچ وڈودرا کے کوٹامبی اسٹیڈیم میں شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔