خواتین کے پریمیئر لیگ کرکٹ میں کَل رات نوی ممبئی کے ڈاکٹر DY پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینس نے گجرات جائنٹس کو سات وکٹ سے ہرا دیا۔ گجرات جائنٹس کی جانب سے دیے گئے 193 رن کے نشانے کیلئے کھیلتے ہوئے ممبئی انڈینس نے چار گیند پہلے تین وکٹ کھوکر یہ نشانہ حاصل کرلیا۔ ممبئی انڈینس کی جانب سے کپتان ہرمن پریت کور نے سب سے زیادہ 43 گیندوں میں 71 رن بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔ وہیں امن جوت کور نے 40 رن اور Nicola Carey نے غیر مفتوح 38 رن کی انگز کھیلی۔
گجرات جائنٹس کی جانب سے رینُوکا سنگھ ٹھاکر، کَشوی گوتم اور Sophie Devine نے ایک۔ایک وکٹ لیے۔ ہرمن پریت کور کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔x