خواتین کے پریمیئر لیگ WPL کرکٹ میں آج UP واریئرس کا مقابلہ دلّی کیپیٹلس سے ہوگا۔ یہ میچ شام کو وڈودرہ کوٹامبی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ وہیں ICC چپمئنز ٹرافی کے 9 ویں ایڈیشن کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔آج دوپہر ڈھائی بجے سے کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں دفاعی چمپئن پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ اِدھر FIH پرو ہاکی لیگ میں کَل رات بھوبنیشور کے کلنگا ہاکی اسٹیڈیم میں بھارت کی مردوں کی ٹیم کو عالمی چمپئن جرمنی کے ہاتھوں چار- ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیموں کا آج شام پھر مقابلہ ہوگا۔x
Site Admin | February 19, 2025 2:21 PM
خواتین کے پریمئر لیگ کرکٹ میں، آج شام ممبئی انڈینس، ڈیلی کیپٹل کا سامنا کرے گا