July 2, 2025 2:57 PM

printer

خواتین کے ٹی ٹوئینٹی کرکٹ میں کَل رات بھارت نے انگلینڈ کو 24 رن سے شکست دی۔

خواتین کے ٹی ٹوئینٹی کرکٹ میں کَل رات برسٹل کے کنٹری گراؤنڈ میں پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 24 رن سے شکست دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کی خواتین کھلاڑیوں نے مقررہ 20 اوورس میں 4 وکٹ کے نقصان پر 181 رن بنائے۔ اَمن جوت کور نے 40 گیندوں میں بغیر آؤٹ ہوئے 63 رن بنائے اور انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اِس کے جواب میں میزبان ٹیم 7 وکٹ کے نقصان پر محض 157 رن ہی بنا سکی۔ اِس جیت کے ساتھ بھارت نے پانچ ٹی ٹوئینٹی میچوں کی سیریز میں دو صفر سے سبقت حاصل  کرلی ہے۔ سیریز کا تیسرا میچ جمعہ کے روز لندن کے Kennington Oval میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔