ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 12, 2025 10:07 AM | WB Gang Rape

printer

خواتین کے قومی کمیشنNCW نے مغربی بنگال پولیس سے درگا پور میڈیکل کی طالبہ کی اجتماعی آبروریزی کے معاملے کی رپورٹ پانچ دنوں کے اندر طلب کی ہے۔

خواتین کے قومی کمیشن، NCW نے مغربی بنگال کے دُرگاپور میں اُڈیشہ سے تعلق رکھنے والی میڈیکل طالبہ کی اجتماعی عصمت دری معاملے کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ NCW کی چیئرپرسن وِجیہ راہٹکر نے مغربی بنگال کے DGP کو سبھی ملزمین کی فوری گرفتاری کے بارے میں لکھا ہے۔ خواتین کے قومی کمیشن نے اس معاملے میں 5 دن کے اندر کارروائی جاتی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

NCW کی رکن ڈاکٹر ارچنا مجمدار نے کل میڈیکل کالج اور اسپتال کا دورہ کیا، جائے واردات کا معائنہ کیا اور متاثرہ سے بات چیت کی۔

اُڈیشہ کی رہنے والی اور MBBS کے دوسرے سال میں زیر تعلیم طالبہ کی دُرگاپور کے پرائیویٹ میڈیکل کالج کے احاطے کے نزدیک جمعے کی شام 3 لوگوں نے مبینہ طور پر اجتماعی آبروریزی کی تھی۔ پولیس نے متاثرہ طالبہ کے سرپرستوں کی جانب سے FIR درج کرائے جانے کے بعد ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔

اُڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی نے مغربی بنگال کی اپنی ہم منصب ممتا بنرجی سے اس معاملے کے قصورواروں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی درخواست کی ہے۔

اُڈیشہ کے جالیشور کی رہنے والی متاثرہ طالبہ فی الحال کالج اسپتال میں علاج کرا رہی ہے اور اُس نے پولیس کے روبرو اپنا بیان درج کرا دیا ہے۔

اس مبینہ زیادتی نے بڑے پیمانے پر عوام میں غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن اور اپوزیشن جماعتوں نے قصورواروں کے خلاف سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے۔×