خواتین کے ایک روزہ کرکٹ میچوں کے ورلڈ کپ میں کَل رات اندور میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔ جنوبی افریقہ کی خواتین نے 232 رن کا جیت کا نشانہ 40 اوورس اور 5 گیندوں میں آسانی کے ساتھ حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقہ کی Tazmin Brits کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انھوں نے شاندار 101 رن بنائے۔
اِس سے پہلے نیوزیلینڈ کی پوری ٹیم 47 اوورس اور 5 گیندوں میں 231 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔
آج گوہاٹی میں انگلینڈ کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔ یہ میچ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔x