خواتین کے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ عالمی کپ میں آج وشاکھا پٹنم میں بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ دونوں ہی ٹیمیں اِس ٹورنامنٹ کی پسندیدہ ٹیمیں ہیں۔ آسٹریلیا ریکارڈ سات بار کی عالمی چیمپین ہے۔ اُس نے گروپ مرحلے کے تینوں ہی میچ جیتے ہیں، جبکہ بھارت کو عالمی کپ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم سے ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت کی ٹیم اس میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہے گی۔x
Site Admin | October 12, 2025 9:50 AM | Women's Cricket
خواتین کے ایک روزہ کرکٹ عالمی کپ میں آج سہ پہر وشاکھا پٹنم میں بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔
