خواتین کے ایک روزہ میچوں کے ICC کرکٹ ورلڈ کپ میں کَل کولمبو میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے ترک کردیا گیا۔ دونوں ہی ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ پاکستان کے لئے یہ ایک بڑا دھچکا ہے کیونکہ اُس کی ٹیم ٹورنامنٹ میں ابھی تک ایک بھی میچ نہیں جیت سکی ہے۔
بارش کی وجہ سے کھیل میں رکاوٹ پڑنے کے تناظر میں میچ کو 31-31 اوورس کا کردیا گیا تھا۔ انگلینڈ کی خواتین نے 9 وکٹ پر 133 رن بنائے۔ ڈَک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت پاکستان کو 113 رن کا نشانہ دیا گیا۔ پاکستان کی ٹیم نے ساتویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے 34 رن بنا لئے تھے لیکن بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا۔
آج وشاکھاپٹنم میں آسٹریلیا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔یہ میچ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ x