خواتین کے ایک روزہ میچوں کے ICC عالمی کپ میں آج دوپہر وشاکھاپٹنم میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ یہ میچ سہ پہر تین بجے سے کھیلا جائے گا۔ ہرمن پریت کور کی کپتانی میں خواتین کی بھارتی ٹیم اپنے جیت کے ریکارڈ کو برقرار رکھنا چاہے گی۔ بھارت نے سری لنکا اور پاکستان پر جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اپنا آغاز کیا تھا، جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنا پہلا میچ انگلینڈ سے ہار گئی تھی اور بعد میں اُس نے دوسرے مقابلے میں نیوزیلینڈ کو شکست دی۔
ٹورنامنٹ کے کل کھیلے گئے ایک مقابلے میں کولمبو میں خواتین کی آسٹریلیائی ٹیم نے پاکستان کو 107 رن سے ہرادیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم محض 114 رن پر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا نے اُسے جیت کیلئے 222 رن کا نشانہ دیا تھا۔×