خواتین کے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ عالمی کپ میں کَل رات اندور کے Holkar اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے بھارت کو 4 رن سے ہرا دیا۔ انگلینڈ نے جیت کے لیے دو سو نواسی رن کا نشانہ رکھا تھا، لیکن بھارت 50 اوورس میں 6 وکٹ پر 284 رن ہی بنا سکا۔
اس سے قبل، پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورس میں 8 وکٹ پر 288 رن بنائے تھے، جس میں Heather Knight کے 91 گیندوں میں شاندار 109 رن بھی شامل ہیں۔ اس جیت سے انگلینڈ نے سیمی فائنل میں یقینی جگہ بنا لی ہے۔ وہ اب تک کوئی میچ نہیں ہارا ہے۔ دوسری جانب بھارت کو نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف میچ جیتنا ضروری ہے، تاکہ عالمی کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا سکے۔
آج نوی ممبئی میں ڈاکٹر ڈی-وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا، جو بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔×