خواتین کے ایشیا کپ کوالیفائرس میں بھارت نے عراق کو پانچ صفر سے شکست دی۔ اس طرح بھارت ایشیا کپ کوالیفائی کرنے سے محض ایک قدم دور ہے۔

خواتین کے AFC فٹ بال ایشین کپ 2026 کوالیفائرس میں بھارت نے عراق کے خلاف پانچ-صفر کی زبردست جیت درج کی۔ بھارت نے تھائی لینڈ کے Chiang Mai کے 700th Anniversary اسٹیڈیم میں کل شام اس کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس جیت کے بعد خواتین کی بھارتی ٹیم، ایشیا کپ کوالیفائی کرنے سے محض ایک قدم دور ہے۔

اس جیت کے بعد بھارت، 9 پوائنٹس، ناقابلِ تسخیر ریکارڈ اور 22 سے زیادہ گول کے فرق کے ساتھ گروپ B میں سب سے اوپر پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب عراق، منگولیا اور تیمور لیستے، کوالیفائنگ دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔ گروپ B کے فائنل میچ میں ہفتے کے روز بھارت کا مقابلہ میزبان تھائی لینڈ سے ہوگا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔