خواتین کی پندرہویں ہاکی انڈیا سَب جونیئر قومی چیمپئن شپ 2025 آج سے جھارکھنڈ کے رانچی میں شروع ہوگی۔ اس کا آغاز رانچی کے Marang Gomke جے پال سنگھ Astroturf ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ 14 جولائی تک جاری رہے گا، جس میں نیا ڈویژن والا فورمیٹ ہوگا، جو پہلے ہی اس سال کے سینئر قومی زمرے میں نافذ ہے۔ ٹورنامنٹ میں کُل 28 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں تین ڈویژنوں A, B اور C میں تقسیم کیا گیا ہے۔ A ڈویژن میں ملک کی سرکردہ 12 ٹیمیں ہیں، جن میں دفاعی چیمپئن ہاکی جھارکھنڈ اور پچھلے سال کی رنر اَپ ہاکی مدھیہ پردیش شامل ہیں۔ B اور C ڈویژن اُبھرتی ٹیموں کو موقع دے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل 12 جولائی کو جبکہ فائنل 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔×
Site Admin | July 3, 2025 9:57 AM | Hockey Sub.Jr.Women Championship
خواتین کی پندرہویں ہاکی انڈیا سَب جونیئر قومی چیمپئن شپ 2025 آج سے جھارکھنڈ کے رانچی میں شروع ہوگی۔
