January 15, 2026 9:34 AM

printer

خواتین کرکٹ کے پریمئیر لیگ میں کَل رات نَوی ممبئی کے ڈاکٹر ٹی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں دلّی کیپٹلز نے UP واریئرز کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔

خواتین کرکٹ کے وومینس پریمئیر لیگ WPL میں کَل رات نَوی ممبئی کے ڈاکٹر ٹی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دلچسپ مقابلے میں دلّی کیپٹلز نے UP واریئرز کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔ دلّی کیپٹلز نے ڈرامائی انداز میں 155 رن کے نشانے کو حاصل کیا۔ اِس سے پہلے، دلّی کیپٹلز کی کپتان Rodriguez نے ٹاس جیتا اور پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد وہ UP واریئرز کو مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 154 رن تک محدود کرنے میں کامیاب رہے۔ جواب میں دلّی کیپٹلز نے تین وکٹ کے نقصان پر 158 رن بناکر یہ نشانہ حاصل کرلیا۔ دلّی کیپٹلز کی جانب سے Lizelle Lee نے سب سے زیادہ 67 رن بنائے۔

WPL میں آج نَوی ممبئی میں ممبئی انڈینس کا مقابلہ UP واریئرز سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔×