خواتین کرکٹ کی بھارتی سلامی بلے باز سمرتی مندھانا کو ICC نے سال کی بہترین ODI کھلاڑی قرار دیا ہے۔ سال 2024 میں بہترین کارکردگی کی بدولت انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔ بھارت کی نائب کپتان مندھانا نے سال 2004 کی 13 اننگز میں شاندار 747 رن بنا کر کسی ایک سال میں سب سے زیادہ اسکور کیا ہے جو کہ ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں ایک نیا پیمانہ بن گیا ہے۔ سمرتی نے خواتین ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں سب سے زیادہ رن بنانے والی Laura Wolvaardt، Tammy Beaumont اور Hayley Matthews کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سمرتی مندھانا کو سال 2018 اور سال 2022 میں بھی ICC نے سال کی بہترین ODI کھلاڑی قرار دیا تھا۔
Site Admin | January 27, 2025 9:17 PM
خواتین کرکٹ کی بھارتی سلامی بلے باز سمرتی مندھانا کو ICC نے سال کی بہترین ODI کھلاڑی قرار دیا ہے
