خواتین کرکٹ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلا جارہا ہے۔ بھارت نے انگلینڈ کی جیت کیلئے319 رن کا نشانہ دیا ہے۔ بھارت کیلئے کپتان ہرمن پریت کور نے شاندار سنچری بنائی جبکہ Jemimah Rodrigues نے نصف سنچری اسکور کی۔ اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ تین میچوں کی سیریز اِس وقت ایک-ایک سے برابر ہے۔ Southampton میں بھارت نے پہلا میچ جیتا تھا اور انگلینڈ نے لارڈس میں دوسرے میچ میں DLS ضابطے کے تحت جیت حاصل کی تھی۔
Site Admin | July 22, 2025 9:32 PM
خواتین کرکٹ میں Chester-le-Street میں بھارت نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں میزبان انگلینڈ کے سامنے جیت کیلئے 319 رن کا نشانہ رکھا ہے