ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 17, 2025 9:59 PM

printer

خواتین کرکٹ میں چنڈی گڑھ میں تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 102 رن سے ہرا دیا

خواتین کرکٹ میں بھارت نے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آسٹریلیا کو 102 رن سے ہرا دیا۔ یہ میچ چنڈی گڑھ میں کھیلا گیا۔ اِس سے پہلے بھارت نے پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے 49 اوورز اور 5 گیندوں میں 292 رن بنائے، جواب میں آسٹریلیائی ٹیم 40 اوورز اور 5 گیندوں میں 190 رن ہی بناسکی۔ بھارت کی جانب سے اِسمرتی مندھانا نے 91 گیندوں میں 117 رن بنائے۔ انہوں نے محض 77 گیندوں میں اپنی سینچری مکمل کی اور ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں تیز ترین سینچری بنانے والی دوسری بھارتی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے تیز گیند باز ڈارسی براؤن نے 3 وکٹ لیے۔ اِس کامیابی کے ساتھ بھارت نے تین میچوں کی سیریز ایک-ایک سے برابر کرلی ہے۔
یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ وہ آنے والے خواتین کے ICC ایک روزہ بین الاقوامی عالمی کپ 2025 کی تیاری کررہی ہیں۔ خواتین کا کرکٹ عالمی کپ 30 ستمبر سے شروع ہورہا ہے، جس کی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔