December 11, 2024 10:04 PM

printer

خواتین کرکٹ میں پَرتھ کے مقام پر آسٹریلیا نے بھارت کو تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 83 رن سے ہراکر سیریز تین-صفر سے جیت لی ہے

خواتین کرکٹ میں، آسٹریلیا نے Perth کے W.A.C.A گراؤنڈ پر تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں بھارت کو 83 رَن سے ہرا دیا۔ اِس جیت کے ساتھ آسٹریلیا نے تینوں میچ جیت کر سیریز تین – صفر سے حاصل کرلی ہے۔

299 رَن کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے کھیلتے ہوئے، بھارت کی پوری ٹیم 45 اعشاریہ ایک اوور میں 215 رَن ہی بناسکی۔ اِسمرتی مَندھانا نے سب سے زیادہ 105 رَن بنائے۔

اِس سے پہلے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورس میں 6 وکٹ پر 298 رَن بنائے تھے، جس میں Annabel Sutherland کی شاندار سینچری شامل ہے۔ انہوں نے 95 گیندوں میں 110 رَن بنائے۔

بھارت کی طرف سے اَرون دَھتی ریڈی نے چار وکٹ لئے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔