خواتین کرکٹ میں بھارتی ٹیم نے تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ کو 13 رن سے ہراکر سیریز دو۔ایک سے جیت لی ہے۔ کَل رات چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں بھارت نے یہ جیت حاصل کی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے خواتین کی بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورس میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 318 رن بنائے۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے کافی جدوجہد کی، تاہم وہ 13 رن سے یہ میچ ہار گئے۔ انگلینڈ کی ٹیم 49 اوورز اور پانچ گیندوں میں 305 رن ہی بنا سکی۔
بھارت کی کپتان ہرمن پریت نے صرف 84 گیندوں میں 102 رن بنائے۔ وہیں کرانتی گوڑ نے چھ وکٹ لیے۔ ہرمن پریت کو اُن کی بہترین کارکردگی کے بدلے پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز بھی قرار دیا گیا۔