خواتین کرکٹ میں، کل رات بھارت نے ترواننت پورم میں 5 میچوں کی سیریز کے چوتھے ٹی-ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کے خلاف 30 رن سے جیت حاصل کر کے چار-صفر کی سبقت حاصل کر لی ہے۔ بھارت نے کل رات سری لنکا کو جیت کیلئے 222 رن کا ایک بڑا ہدف دیا تھا، لیکن سری لنکا مقررہ 20 اوورس میں 6 وکٹ پر 191 رن ہی بنا سکی۔ اِسمرتی مندھانا نے 87 رن بنائے۔ اُنہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ مندھانا نے خواتین کی بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے 10 ہزار رن بھی مکمل کیے۔ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ کل اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ ×
Site Admin | December 29, 2025 9:46 AM | Women's Cricket
خواتین کرکٹ میں، شفالی ورما اور اسمرتی مندھانا نے مل کر بھارت کی جیت میں مدد کی۔ بھارت نے ترواننت پورم میں چوتھے ٹی۔ٹوئینٹی بین الاقوامی میچ میں سری لنکا کو 30 رن سے ہرایا۔