خواتین کرکٹ میں بھارت نے کل رات وشاکھا پٹنم میں پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی۔20 بین الاقوامی میچ میں سری لنکا کو سات وکٹ سے ہرا دیا۔ سری لنکا کے 129 رن کے نشانے کے حصول کے لئے کھیلتے ہوئے بھارتی ٹیم نے گیارہ اعشاریہ پانچ اوور میں اسے حاصل کرلیا، بھارت کیلئے شفالی ورما نے 24 گیندوں میں ناقابء تسخیر 69 رن بنائے۔
اس جیت کے ساتھ بھارت نے پانچ میچ کی سیریز میں دو صفر سے سبقت لے لی ہے۔ اگلا میچ ترو اننت پورم میں 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ ہرمن پریت کور کی قیادت میں بھارت سری لنکا کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی۔20 سیریز کھیل رہاہے، جو کہ خواتین کی ٹی۔20 عالمی کپ چیمپین شپ کی تیاری کاحصہ ہے۔x