December 27, 2025 10:08 AM | Women's Cricket

printer

خواتین کرکٹ میں، ترواننت پورم میں تیسرے ٹی-ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں بھارت نے، سری لنکا کو 8 وکٹ سے ہرا دیا۔ اِس طرح اُس نے 5 میچوں کی سیریز میں تین-صفر سے ناقابلِ تسخیر سبقت حاصل کر لی ہے۔

خواتین کرکٹ میں، کَل رات تروواننت پورم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئینٹی بین الاقوامی میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 8 وکٹ سے ہرا دیا۔ اس جیت کے ساتھ بھارت نے پانچ میچوں کی سیریز میں تین- صفر کی سبقت حاصل کرلی ہے۔  جیت کے لیے مقررہ113  رن کے نشانے کو بھارت نے محض13 اوورس اور دو گیندوں میں 2 وکٹ کے نقصان پر 115 رن بناکر حاصل کرلیا۔ شفالی ورما نے بغیر آؤٹ ہوئے 42 گیندوں پر شاندار 79 رن بنائے۔

اس سے پہلے دورے پر آئی سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورس میں 7 وکٹ پر 112 رن بنائے تھے۔ سری لنکا کی طرف سے Imesha Dulani نے سب سے زیادہ 27 رن بنائے۔

میزبان بھارت کی طرف سے رینوکا سنگھ نے چار وکٹ لیے جبکہ دیپتی شرما نے تین وکٹ حاصل کیے۔ رینوکا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔x