خواتین کرکٹ میں، ترواننت پورم کے گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں سری لنکا نے بھارت کے سامنے جیت کیلئے 113 رَن کا نشانہ رکھا ہے۔ سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورس میں 7 وکٹ پر 112 رَن بنائے۔
بھارت نے اب سے کچھ دیر پہلے تک 11 اوورس میں 2 وکٹ پر 92 رَن بنا لئے تھے۔
اِس سے پہلے بھارت نے ٹاس جیتا اور پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی طرف سے رینوکا سنگھ ٹھاکر نے چار وکٹ، جبکہ Deepti شرما نے تین وکٹ حاصل کئے۔ میزبان بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو – صفر کی سبقت حاصل ہے۔ گذشتہ اتوار کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 8 وکٹ سے ہرایا تھا، جبکہ منگل کو کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے سری لنکا کو سات وکٹ سے شکست دی تھی۔
Site Admin | December 26, 2025 9:38 PM
خواتین کرکٹ میں، ترواننت پورم میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے بھارت کے سامنے جیت کیلئے 113 رَن کا نشانہ رکھا ہے