ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 17, 2025 9:41 AM | Women's Cricket

printer

خواتین کرکٹ میں، بھارت نے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ کو چار وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کر لی ہے۔

بھارت نے ایک روزہ بین الاقوامی سیریز میں انگلینڈ کو چار وکٹ سے ہراکر ایک صفر سے سبقت لے لی ہے۔  بھارت کی خواتین ٹیم نے کل رات Southampton میں تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ جیت لیا۔

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے 50 اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 258 رن بنائے تھے۔ بھارت نے 48 اعشاریہ دو اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 262 رن بنائے۔ دیپتی شرما نے ناٹ آؤٹ نصف سینچری بنائی۔ انھیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس طرح سے بھارت کے پاس ہفتہ کو لارڈز میں کھیلے جانے والے میچ میں سیریز جیتنے کا موقع ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں