خواتین کرکٹ میں، بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ Southampton میں کھیلا جارہا ہے۔ انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے بھارت کو جیت کیلئے 259 رَن کا نشانہ دیا ہے۔
اِس سے قبل انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورس میں 6 وکٹ پر 258 رَن بنائے۔ انگلینڈ کیلئے Sophia Dunkley نے سب سے زیادہ 83 رَن اسکور کئے۔ بھارت کیلئے کرانتی گوڑ اور Sneh Rana نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ x