خواتین کرکٹ میں، بھارتی ٹیم نے کل کھیلے گئے چوتھے T-20 بین الاقوامی میچ میں میزبان انگلینڈ کو 6 وکٹ سے ہرا کر 5 میچوں کی سیریز تین-ایک سے جیت لی ہے۔

خواتین کرکٹ میں، بھارتی ٹیم نے کل رات Emirates اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے گئے، چوتھے T20 بین الاقوامی میچ میں میزبان انگلینڈ کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔ اس طرح بھارت کی خواتین ٹیم نے 5 میچوں کی سیریز تین-ایک سے جیت لی ہے۔

پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورس میں 7 وکٹ کے نقصان پر 126 رن بنائے۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے محض 17 ویں اوور میں 4 وکٹ کھو کر یہ نشانہ حاصل کر لیا۔ بھارت کی جانب سے سلامی بلّے باز اسمرتی مندھانا نے 32 اور شیفالی ورما نے 31 رن بنائے۔

کپتان ہرمن پریت کور کی قیادت والی بھارتی ٹیم نے نوٹنگھم میں ہوئے پہلے میچ کو 97 رن سے جیت کر سریز کی بہترین شروعات کی تھی۔

اس کے بعد برسٹل میں ہوا دوسرا میچ بھی بھارت نے اپنے نام کیا۔ لندن میں ہوئے تیسرے میچ کو صرف 5 رن سے جیت کر انگلینڈ نے اپنی امیدیں زندہ رکھیں۔ تاہم کل کھیلا گیا چوتھا میچ جیت کر بھارت نے یہ سیریز اپنے نام کر لی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔