خواتین کرکٹ میں، لندن کے لارڈس میں گذشتہ رات کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 8 وکٹ سے ہرا دیا۔ اِس کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز ایک۔ایک سے برابر ہوگئی ہے۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے بارش کی وجہ سے 29 اوورس تک محدود کردیے گئے میچ میں 8 وکٹ کے نقصان پر 144 رن بنائے۔ تاہم بارش کی وجہ سے میچ میں رخنہ پڑنے پر انگلینڈ کے لیے یہ نشانہ گھٹاکر 24 اوورس میں 115 رن کردیا گیا۔
اِس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے 21 ویں اوورس میں یہ میچ جیت لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے Amy Jones نے 46 اور Tammy Beaumont نے 34 رن بنائے۔
بھارت کی جانب سے اسمرتی مندھانا نے 51 گیندوں میں 42 رن بنائے، جبکہ دیپتی شرما 34 گیندوں میں 30 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
خواتین کی بھارتی ٹیم نے ساؤتھ ہیمپٹن میں کھیلا گیا پہلا میچ چار وکٹ سے جیت لیا تھا۔
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی مقابلہ منگل کے روز چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔x