خواتین کرکٹ میں، آج وشاکھاپٹنم میں ڈاکٹر YS Rajasekhara Reddy ACA- VDCA اسٹیڈیم میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔ کپتان ہرمن پریت کور کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے گزشتہ اتوار کو وشاکھا پٹنم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔×
Site Admin | December 23, 2025 9:25 AM
خواتین کرکٹ میں، آج وشاکھاپٹنم میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی-ٹوینٹی میچ کھیلا جائے گا۔