November 6, 2025 9:44 PM

printer

خواتین کا عالمی کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم نے نئی دلّی میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ نسل کیلئے مثالی کردار بن گئی ہیں

خواتین کا ICC او ڈی آئی کرکٹ عالمی کپ 2025 جیتنے والی خواتین کی بھارتی کرکٹ ٹیم نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ صدر جمہوریہ نے ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ انہوں نے تاریخ رقم کی ہے اور وہ نئی نسل کیلئے مثالی کردار بن گئی ہیں۔
کل وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک کلیان مارگ پر اپنی رہائش گاہ پر خواتین کے عالمی کپ کی چمپئنز کی میزبانی کی تھی۔ جناب مودی نے خواتین کرکٹ ٹیم کو اُن کی شاندار جیت کیلئے مبارکباد دی اور تین میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ میں اُن کی غیر معمولی واپسی پر اُن کی ستائش کی۔
وزیر اعظم نے کھلاڑیوں پر ملک بھر میں خاص طور سے لڑکیوں میں Fit انڈیا کے پیغام کو فروغ دینے پر زور دیا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔