March 11, 2025 9:51 AM

printer

خواتین پریمیر لیگ کرکٹ میں کَل رات ممبئی انڈینس نے گجرات جائنٹس کو 9 رن سے ہرادیا

خواتین پریمیر لیگ کرکٹ میں کَل رات ممبئی کے Brabourne اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس نے گجرات جائنٹس کو 9 رن سے ہرادیا۔ اس جیت کے ساتھ ممبئی انڈینس کے ڈہلی کیپٹلس کی طرح 10 پوائنٹس ہوگئے ہیں لیکن وہ کم نیٹ رَن ریٹ کی وجہ سے دوسرے مقام پر ہے۔  پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینس نے مقررہ 20 اوورس میں 6 وکٹ کے نقصان پر 179 رن بنایے۔ کپتان ہرمن پریت کور نے سب سے زیادہ 54 رن اسکور کئے۔ اس کے جواب میں گجرات جائنٹس 170 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ممبئی انڈینس کی کپتان ہرمن پریت کور کو WPL کی تاریخ میں ریکارڈ چھٹی مرتبہ پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

آج اسی مقام پر ممبئی انڈینس کا مقابلہ رائل چیلنجرس بینگلور سے ہوگا۔ یہ میچ رات ساڑھے سات بجے سے کھیلا جائے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔