خواتین پریمیئر لیگ کرکٹ میں، کَل رات نَوی ممبئی میں گجرات جائنٹس نے ڈیلی کیپٹلز کو چار رن سے ہرایا۔ ڈیلی کیپٹلز نے ٹاس جیتا اور پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ گجرات جائنٹس نے مقررو 20 اوورز میں 10 وکٹ پر 209 رن بنائے۔ Sophie Devine نے 42 گیندوں میں شاندار 95 رن بنائے۔ ڈیلی کیپٹلز کی طرف سے نندنی شرما نے چار وکٹ، جبکہ Chinelle Henry اور Shree Charani نے دو-دو وکٹ حاصل کیے۔ جواب میں ڈیلی کیپٹلز کی ٹیم 20 اوورز میں پانچ وکٹ پر 205 رن ہی بناسکی۔
لیگ کا پانچواں میچ آج نَوی ممبئی میں رائل چیلنجرز بینگلورو اور یو پی واریئرس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔×