خواتین پریمئر لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، کل رات لکھنو میں کھیلے گئے میچ میں گجرات جائنٹس نے ڈیلی کیپیٹلس کو 5 وکٹ سے ہرا دیا۔ جیت کے لیے مقررہ 178 رن کے ہدف کو گجرات جانئنٹس نے 3 گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کرلیا۔
اس سے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ڈیلی کیپٹلس نے مقررہ 20 اوورس میں 5 وکٹ پر 177 رن بنائے تھے۔ گجرات کی طرف سے Harleen Deol نے 49 گیندوں میں 70 رن بنائے جنھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔