خواتین پریمئرلیگ WPL کرکٹ میں کَل رات ممبئی کے Brabourne اسٹیڈیم میں الیمینٹر مقابلے میں ممبئی انڈینس گجرات جائنٹس کو 47 رن سے ہراکر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ فائنل میں کل ممبئی انڈینس کا مقابلہ ڈہلی کیپٹلس سے ہوگا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینس نے مقررہ 20 اوورس میں چار وکٹ پر 213 رن بنائے۔ سلامتی بلے باز Hayley Matthews نے 50 گیندوں میں 77 رن بنائے، جبکہ Nat Sciver-Brunt نے محض 41 گیندوں میں 77 رن بنائے۔ کپتان ہرمن پریت کور نے بھی صرف 12 گیندوں میں شاندار 36 رن بنائے۔ اس طرح ممبئی انڈینس ایک بڑا اسکور کھڑا کرنے میں کامیاب رہی۔
گجرات جائنٹس کی ٹیم 19 اوورس دو گیندوں میں 166 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ Hayley Matthews نے تین وکٹ حاصل کئے، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ممبئی انڈینس اور ڈہلی کیپٹلس کے درمیان فائنل میچ پہلے WPL-2023 کی یاد دلا رہا ہے۔ 2023 میں بھی دونوں ٹیموں نے فائنل کھیلا تھا، جس میں ممبئی انڈینس کو جیت حاصل ہوئی تھی۔ البتہ اس بار ڈہلی کیپٹلس نے ممبئی انڈینس کو دو مرتبہ ہرایا ہے۔×