January 13, 2026 9:25 AM

printer

خواتین پریمئرلیگ WPL میں رائل چیلنجرس بینگلورو نے یوپی واریئرس کو 9 وکٹ سے شکست دے دی۔

خواتین پریمئرلیگ WPL میں رائل چیلنجرس بینگلورو نے یوپی واریئرس کو 9 وکٹ سے شکست دے دی۔ یہ میچ کَل رات نوی ممبئی میں کھیلا گیا تھا۔ 144 رن کے ہدف کو رائل چیلنجرس بینگلورو نے 12 اوورس اور ایک گیند میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گریس ہیرس کو اُن کی شاندار کارکردگی کیلئے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے 40 گیندوں میں 85 رن اسکور کئے۔ اس سے قبل، پہلے بلے بازی کرتے ہوئے یوپی وارایئرس نے مقررہ 20 اوورس میں پانچ وکٹ کھوکر 143 رن کا نشانہ رکھا۔ رائل چیلنجرس بینگلورو نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔×