January 23, 2026 9:36 AM | CRICKET WPL

printer

خواتین پریمئرلیگ کرکٹ میں کَل رات وڈودرہ کے BCA اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ مرحلے کے ایک میچ میں گجرات جائنٹس نے یوپی واریئرس کو 45 رن سے ہرادیا۔

خواتین پریمئرلیگ کرکٹ میں کَل رات وڈودرہ کے BCA اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ مرحلے کے ایک میچ میں گجرات جائنٹس نے یوپی واریئرس کو 45 رن سے ہرادیا۔ یوپی واریئرس کو 154 رن کا جیت کا نشانہ ملا تھا اور اُس کی پوری ٹیم محض 17 اوورس اور تین گیندوں میں 108 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اس سے قبل پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گجرات جائنٹس نے مقررہ 20 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر 153 رن بنائے تھے۔ راجیشوری گائیکواڑ نے گجرات جائنٹس کیلئے تین وکٹ حاصل کئے اور انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔×