خواتین پریمئرلیگ کرکٹ میں، آج شام ودودرہ کے کوٹامبی اسٹیڈیم میں دلّی کیپٹلس کا مقابلہ ممبئی انڈینس سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔
کَل ودودرہ کے رائل چیلنجرس بینگلورو نے گجرات جائنٹس کو 61 رن سے شکست دی۔ خواتین پریمئر لیگ 2026 کے میچ دو شہروں میں کھیلے جارہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا نوی ممبئی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سبھی پانچوں ٹیمیں باقی کے میچ کھیلنے کیلئے گجرات پہنچ گئی ہیں۔