کَل سے نئی دلّی میں خواتین قیامِ امن فوجیوں کی دو روزہ کانفرنس شروع ہورہی ہے، جس کا موضوع ہے ”قیام امن میں خواتین: عالمِ جنوب کا ایک نظریہ“۔ اس کانفرنس کا اہتمام وزارتِ خارجہ نے، وزارتِ دفاع اور اقوامِ متحدہ کے قیامِ امن سے متعلق مرکز، CUNPK کے تعاون سے کیا ہے۔
اِس کانفرنس میں قیامِ امن فوج میں اپنے فوجیوں کی خدمات فراہم کرنے والے خطہئ جنوب کے 35 ملک شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اس دو روزہ کانفرنس سے کلیدی خطاب کریں گے۔ اقوام متحدہ کی نمائندگی، امن کی کارروائیوں کے محکمے کے اقوام متحدہ کے اَنڈر سکریٹری جنرل، Jean-Pierre Lacroix اور اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار Christian Saunders کے ذریعے کی جائے گی۔قیام امن فوج کی شرکت کرنے والی خواتین صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کریں گی۔
Site Admin | February 23, 2025 9:42 PM
خواتین قیام امن کیلئے اوّلین کانفرنس کَل نئی دلّی میں شروع ہوگی۔ یہ خدمات فراہم کرنے والے 35 ملکوں کے فوجی اس میں شرکت کریں گے