November 24, 2025 3:20 PM | New Women Helpline

printer

خواتین سے متعلق قومی کمیشن نے مشکل میں گھری ہوئی خواتین کی مدد کیلئے دن رات کام کرنے والا نیا ہیلپ لائن نمبر ایک چار چار نو صفر جاری کیا ہے۔

خواتین کے قومی کمیشن، NCW نے ملک بھر میں مشکلات میں پھنسی خواتین تک جلد اور قابل رسائی مدد پہنچانے کے مقصد سے 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دِن کام کرنے والا مختصر ہیلپ لائن نمبر شروع کیا ہے۔

یہ نمبر ہے: ایک چار چار نو صفر۔

اپنے بیان میں کمیشن نے کہا ہے کہ یہ ٹول فری نمبر کمیشن کی موجودہ ہیلپ لائن سے جڑنے کیلئے آسان شاٹ کوڈ کے طور پر کام کرے گا، جس سے خواتین کو بلاتاخیر مدد حاصل کرنا ممکن ہوسکے گا۔ نیا ہیلپ لائن نمبر، تشدد، ہراسانی یا کسی اور طرح کی تکلیف کا سامنا کررہیں خواتین کو فوری مدد فراہم کرنے کی NCW کی جاری کوششوں کو مستحکم کرے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔