April 2, 2025 9:35 AM

printer

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت نے کہاہے کہ بھارت میں بچوں کو گود لیے جانے کے نظام کی، مالی سال 2024-25 میں کافی پذیرائی ہوئی ہے

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت نے کہاہے کہ بھارت میں بچوں کو گود لیے جانے کے نظام کی، مالی سال 2024-25 میں کافی پذیرائی ہوئی ہے اور اِس سال کے دوران ریکارڈ چار ہزار 515 بچوں کو گود لیا گیا۔ یہ تعداد پچھلے 12 سال میں سب سے زیادہ ہے۔ چار ہزار 155 بچوں کو، مختلف گھرانوں نے گود لیا ہے، جس سے ملک میں بچوں کو قانونی طور پر گود لیے جانے کے رجحان میں اضافے کی عکاسی ہوتی ہے۔
بچوں کو گود لینے کے وسیلے کی مرکزی اتھارٹی CARA نے حال ہی میں شناخت کیے گئے 8 ہزار سے زیادہ بچوں کو، گود لینے کے Pool سے بھی روشناس کرایا ہے، جس سے اِس بات کی یقین دہانی ہوتی ہے کہ جن بچوں کو گود کی ضرورت ہے انہیں اب مزید گھرانے گود لے رہے ہیں۔
وزارت نے یہ بھی بتایاکہ ملک بھر میں بچوں کو گود لینے کی 245 نئی ایجنسیاں قائم کی گئی ہیں۔