خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر اَنّ پورنا دیوی نے ملک سے بچوں کی شادی کا سلسلہ ختم کرنے کیلئے 100 دن کی سرگرم بیداری مہم کا آغاز کیا۔ بال وِواہ مُکت بھارت مہم کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر، اِس کا آغاز کیا گیا ہے۔ اِس موقع پر انہوں نے بچوں کی شادی کے سلسلے کا خاتمہ کرنے کیلئے قومی حلف بھی دلایا۔ 100 دن کی مہم کے تحت اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور پنچایتوں میں بیداری کی سرگرمیوں سے متعلق مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، محترمہ اَنّ پورنا دیوی نے کہا کہ سرکار نے سال 2030 تک ملک سے بچوں کی شادی کا سلسلہ ختم کرنے کا نشانہ طے کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاشرے، مختلف طبقوں اور شہریوں کی سرگرم اور اجتماعی شمولیت کے ساتھ ملک بال وِواہ مُکت بھارت بننے کی جانب تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ 100 دن کی یہ مہم اگلے سال خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔ x