خلیج بنگال کے اوپر بنے ہوا کے دباؤ کے آج مزید شدت اختیار کرکے کل تک طوفان میں تبدیل ہونے کا اندیشہ ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان Montha کا منگل کی شام یا رات تک شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوکر آندھراپردیش میں کاکی ناڑا کے نزدیک ساحل پار کرنے کا امکان ہے۔ طوفان کے سبب آندھراپردیش اور اڈیشہ اور مغربی بنگال میں شدید سے انتہائی شدید بارش ہونے کا اندیشہ ہے۔ ابتدائی پیش گوئی کے مطابق تمل ناڈو کے شمالی ضلعوں میں اگلے 24 گھنٹے میں شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمل ناڈو کے اندرونی علاقوں میں تیز سے شدید بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ماہی گیروں کو 29 اکتوبر تک سمندر میں نہ جانے کی صلاح دی گئی ہے۔
آندھرا پردیش حکومت نے ممکنہ نقصان کو کم سے کم کرنے کیلئے تیاری اقدامات میں اضافہ کردیا ہے اور متعدد وارننگ جاری کی ہیں۔
طوفان کے سبب پیر اور منگل کو متعدد اضلاع میں شدید سے شدید تر بارش کا اندیشہ ہے۔ ریاستی سرکار لوگوں کی حفاظت اور طوفان کے اثر کو کم سے کم کرنے کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق NDRF کی 8 ٹیموں اور SDRF کی 9 ٹیموں کو ساحلی اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے۔ ماہی گیروں کو سمندر میں ناجانے کا کی تنبیہ جاری کی گئی ہے اور بدھ تک سبھی ماہی گیری، کشتی رانی اور ساحل سمندر پر جانے سے منع کیا گیا ہے۔ اہلکاروں نے طوفان کے دوران لوگوں کو گھروں میں رہنے اور سوشل میڈیا کی افواہوں پریقین نہ کرنے کی صلاح دی ہے۔
کابینہ سکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سومناتھن نے خلیج بنگال میں طوفان کے اندیشے کے مدنظر تیاری کا جائزہ لینے کیلئے کل آفات کے بندوبست کی قومی کمیٹی NCMC کی میٹنگ کی صدارت کی۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے کمیٹی کو ہوا کے دباؤ کے حلقے کی صورتحال کی جانکاری دی۔
تمل ناڈو، آندھراپردیش،پڈوچیری اور اوڈیشہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نے طوفان کے امکانی رخ سے لوگوں کی حفاظت کرنے کے تئیں کئے جارہے احتیاطی اقدامات کے بارے میں واقف کرایا۔
کابینہ سکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ تیاریوں کا مقصد املاک اور بنیادی ڈھانچے کو کم سے کم نقصان پہنچنے اور لوگوں کی حفاظت پر مرکوز ہونا چاہیے۔
آفات سے نمٹنے کے قومی دستے (NDRF) بری، بحری اور فضائی دستوں نیز بھارتی ساحلی محافظ دستے کو بروقت بچاؤ کارروائی کیلئے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔
Site Admin | October 26, 2025 9:42 AM | Cyclone
خلیج بنگال میں بنے ہوا کے کم دباؤ کا کَل ایک سمندری طوفان میں تبدیل ہوجانے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ یہ طوفان منگل کے روز آندھرا پردیش کے ساحلی شہر کاکی ناڑا کے قریب ساحل کو پار کرے گا