December 4, 2025 3:18 PM

printer

خلیجی تعاون کونسل کی 46ویں سربراہ کانفرنس Manama میں ختم ہوگئی ہے۔

خلیجی تعاون کونسل کی 46ویں سربراہ کانفرنس Manama میں ختم ہوگئی ہے۔ رہنماؤں نے سیاسی، سکیورٹی اور اقتصادی اتحاد کو مستحکم بنانے کے اپنے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے، Sakhir اعلانیہ منظور کیا۔ یہ سربراہ میٹنگ بحرین کے Sakhir Palace میں ہوئی۔ اِس میں علاقائی کشیدگی بڑھنے کے تناظر میں بحرین، کویت، Oman، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سربراہانِ مملکت نے شرکت کی۔ اعلانیے میں خلیجی تعاون کونسل کے اجتماعی سکیورٹی نظریے کو اجاگر کیا گیا ہے اور اِس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ممبر ملکوں کا استحکام اٹوٹ ہے اور کسی ملک کے اقتدارِ اعلیٰ کی کوئی بھی خلاف ورزی مذکورہ بلاک کیلئے سیدھا خطرہ تصور کی جائے گی۔ اِن رہنماؤں نے علاقائی معاملات میں غیرملکی مداخلت اور طاقت کے استعمال کو مسترد کرنے کی اپنی بات دوہرائی۔ انہوں نے فلسطین کیلئے دو مملکتی حل کی حمایت کا اعادہ کیا اور انسانی ہمدردی کی امداد پہنچانے اور غزہ کی تعمیرِ نو کی کوششوں کی حمایت کی۔ x