خلائی تحقیق کے بھارتی مرکز اِسرو، آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ سے اپنے تاریخی 100ویں مشن کے لانچ کی تیاری کر رہا ہے۔ ستیش دھون خلائی مرکز سے کَل صبح چھ بجکر 23 منٹ پر GSLV-F-15 راکٹ NVS-02 نیوی سیٹلائٹ لے کر Geo Synchronous ٹرانسفر مدار میں جائے گا۔NVS-02 سیٹلائٹ انڈین Constellation (این اے وی آئی سی) سسٹم کے ساتھ دوسرے نسل کے نیوی کیشن کا حصہ ہے، جو کہ بھارت کا آزاد علاقائی سیٹلائٹ سسٹم ہے، جو بھارت میں صارفین کو بھارت اور بھارتی زمین سے آگے تقریباً 1500 کلو میٹر کے دائرے میں درست پوزیشن، رفتار اور وقت (PVT) سے متعلق خدمات فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔GSLV-F15، ملک میں ہی تیار کردہ ایک Cryogenic Stage کے ساتھ GSLV کی آٹھویں فلائٹ ہے اور سری ہری کوٹہ سے کیا جانے والا 100واں لانچ ہے۔آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر وی-نارائنن نے کہا کہ اِس سے پہلے آج اسرو کے چیئرمین نے مشن کی کامیابی کیلئے Tirumala مندر میں پوجا ارچنا کی۔
Site Admin | January 28, 2025 9:36 PM
خلائی تحقیق کے بھارتی مرکز اِسرو، آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ سے اپنے تاریخی 100ویں مشن کے لانچ کی تیاری کر رہا ہے
