خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر وی نارائنن نے آج کہا کہ ناسا-اسرو کا synthetic اپروچ رڈار سیٹلائٹ اگلے مہینے لانچ کیے جانے کا امکان ہے۔ اگرتلہ میں کالج آف فشریز میں منعقدہ سینٹرل ایگریکلچر یونیورسٹی، امپھال کے پانچویں جلسۂ تقسیمِ اسناد کے موقع پر آکاشوانی اگرتلہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رڈار سیٹلائٹ میں دو اہم payload ہیں اور اِس میں ایک مائیکرو ویو سینسنگ سیٹلائٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک payload کو امریکہ نے جبکہ دوسرے کو بھارت نے تیار کیا ہے۔ بھارت کے آئندہ کے مشنوں اور لانچز کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 18 مئی کو RA-SAT، سی بینڈ synthetic رڈار سیٹلائٹ کو PSLV کے ذریعے لانچ کیا جائے گا۔ اسی طرح اگلے مہینے گگن یاتری کو کچھ تجربات حاصل کرنے کیلئے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجا جائے گا۔
Site Admin | May 11, 2025 10:22 PM
خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر وی نارائنن نے آج کہا کہ ناسا-اسرو کا synthetic اپروچ رڈار سیٹلائٹ اگلے مہینے لانچ کیے جانے کا امکان ہے