July 30, 2025 9:52 AM | ISRO NISAR

printer

خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیمISRO آج خلائی راکٹ GSLV-F16 کا استعمال کرتے ہوئے کرہ ارض کے مشاہدے سے متعلق سیٹیلائٹ NISAR کو سری ہری کوٹا سے چھوڑے گی۔

بھارت کی خلائی تحقیق کی تنظیم آج ناسا-اسرو Synthetic Aperture Radar (NISAR) سیارچے کو آج خلا میں بھیجے گی، جو زمین کا مشاہدہ کرے گا۔ اِسے  سری ہری کوٹہ میں ستیش دھون خلائی مرکز سے شام 5 بجکر 40 منٹ پر، GSLV-F16 راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا جائے گا، جس کے لیے کل دوپہر 2 بجکر 10 منٹ پر الٹی گنتی شروع کی گئی تھی۔

ایسا پہلی بار ہے کہ بھارت کا GSLV راکٹ کسی ایسے سیارچے کو خلا میں لے کر جائے گا، جو کسی ایک ہی وقت پر زمین کی کسی خاص جگہ سے گزرے گا۔ یہ سیارچہ زمین پر کسی ایک مخصوص جگہ کا روزانہ ایک ہی وقت پر جائزہ لے گا۔

NISAR سیارچہ، کسی بھی موسم میں، دن اور رات ہمہ وقت زمین کا نقشہ تیار کرنے کا اہل ہے۔ ہر 12 دن میں ایک بار یہ سیارچہ، پورے کرہئ ارض کا جائزہ لے گا اور زمین پر ہونے والی، سینٹی میٹر سے بھی زیادہ چھوٹی تبدیلیوں کی تفصیلی تصویریں فراہم کرے گا۔ اِس سیارچے کو GSLV کے ذریعے خلا میں بھیجا جا رہا ہے نہ کہ معمول والے PSLV کے ذریعے، کیونکہ یہ سیارچہ دیگر سیارچوں کے مقابلے زیادہ وزنی ہے۔ NISAR، زمین کا یہ مشاہدے والا ایک منفرد انداز کا سیارچہ ہے اور یہ بھارت اور امریکہ کی خلائی ایجنسیوں کے درمیان پہلا ہارڈ ویئر اشتراک ہے، جس میں ہر ایک ایجنسی نے ایک مختلف رڈار نظام فراہم کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔