خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم ISRO کے چیئرمین ڈاکٹر وی نارائنن نے کہا ہے کہ 10 سیٹلائٹس ملک کے شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کی خاطر کلیدی مقصد سے لگاتار دن رات کام کررہے ہیں۔ کَل اگرتلہ میں کالج آف Fisheries میں امپھال کی مرکزی زرعی یونیورسٹی میں تقسیمِ اسناد کی پانچویں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ISRO کے چیئرمین نے کہا کہ اگر ہم اپنے ملک کے دفاع کو یقینی بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے سات ہزار کلومیٹر کے سمندری ساحلی علاقوں پر نظر رکھنی ہوگی۔
جناب نارائنن نے مزید کہا کہ سیٹلائٹ اور ڈرون تکنیک کے بغیر ہم بہت سی چیزیں حاصل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ کئی سیٹلائٹس کے ذریعے خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم ISRO مختلف شعبوں میں عام آدمی کی خدمت کرنے کے کام میں لگی ہوئی ہے۔ اِن میں زراعت، ٹیلی ایجوکیشن، ٹیلی میڈیسن، ٹیلی ویژن نشریات، موسم کی پیشگوئی، ماحولیات، غذا کے شعبے اور سکیورٹی اور کلیدی شعبے شامل ہیں۔ x