خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم ISRO کَل ایک مواصلاتی سیٹلائٹ BlueBird Block-2 کو خلاء میں چھوڑے گی۔ امریکہ کے AST Space Mobile کا یہ سیٹلائٹ خلائی راکٹ LVM3-M6 کے ذریعے کرہئ ارض کے نچلے مدار میں پہنچنے والا سب سے بڑا کمرشل مواصلاتی سیٹلائٹ ہوگا۔
یہ نئے سلسلے کے BlueBird Block-2 مواصلاتی سیٹلائٹس کا حصہ ہے، جو اسٹینڈرڈ موبائل اسمارٹ فونز کو سیدھے خلاء پر مبنی Cellular براڈ بینڈ کنکٹیویٹی فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔
خلائی راکٹ LVM3 تین مرحلوں والا خلائی راکٹ ہے، جو اِس سے پہلے چندریان دوئم اور چندریان سوئم نیز OneWeb کے دو مشن لانچ کرنے کیلئے استعمال کیا گیا تھا، جس میں 72 سیٹلائٹ تھے۔
اِس خلائی راکٹ کے ذریعے گذشتہ مہینے M5-CMS-03 مشن بھی کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا۔