March 22, 2025 9:37 PM

printer

خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر وی نارائنن نے کہا ہے کہ تنظیم، ایک بھارتی کو چاند پر لے جانے اور بحفاظت واپس لانے کے مشن پر کام کر رہی ہے

خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر وی نارائنن نے کہا ہے کہ تنظیم، ایک بھارتی کو چاند پر لے جانے اور بحفاظت واپس لانے کے مشن پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا 2035 تک خود کا خلائی اسٹیشن ہوگا۔ وہ جالندھر کے پاس Lovely پروفیشنل یونیورسٹی میں آٹھویں چھاتر سنسد میں اہم مقررین کی حیثیت سے شرکت کر رہے تھے۔
ڈاکٹر نارائنن نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بھارتی کو چاند تک لے جانے اور بحفاظت واپس لانے کے مشن کی خاطر رہنما خطوط دیئے ہیں اور اسرو 2040 تک اِسے حاصل کرلے گا۔ ناسا کے خلا بازوں سُنیتا ولیمز اور Butch Wilmore کی خلا سے 9 مہینے کے بعد بحفاظت واپسی پر ڈاکٹر نارائنن نے کہا کہ وہ سوئے نہیں اور پورے مشن کو دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے خود کے مشنوں کیلئے دوسروں کی کامیابی سے سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی خاطر اپنی پسند کے متعلقہ شعبے میں طلباء کی یکسوئی کے ساتھ کام کرنے کی خاطر حوصلہ افزائی کی۔