خصوصی تفصیلی نظر ثانی مشق کے بعد انتخابی کمیشن کی جانب سے آج اترپردیش کیلئے جاری کئے گئے ووٹر فہرستوں کے مسودے میں کُل دو کروڑ 89 لاکھ ووٹروں کے نام نہیں ملے۔ لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اترپردیش کے چیف انتخابی افسر نودیپ Rinwa نے کہا کہ 15 کروڑ 44 لاکھ سے زیادہ ووٹروں میں سے 12 کروڑ 55 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے نام ووٹر فہرستوں کے مسودے میں برقرار رکھے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انتخابی پینل کو دو کروڑ 89 لاکھ ووٹروں کے دستخط شدہ فارم موصول نہیں ہوئے، جو موجودہ ووٹر فہرست کا 18 اعشاریہ 7 صفر فیصد ہے۔ اِن میں سے دو کروڑ 17 لاکھ ووٹر دوسری جگہ منتقل ہوگئے ہیں اور 25 لاکھ 47 ہزار نام ایک سے زیادہ جگہ درج ہیں۔
جناب نودیپ Rinwa نے مطلع کیا کہ دعوے اور اعتراضات موصول ہونے کی مدت 6 جنوری سے 6 فروری 2026 ہے۔ نوٹس کے مرحلے کے دوران، یعنی آج سے 27 فروری 2026 تک دعوئوں اور اعتراضات سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ اترپردیش کی حتمی ووٹر فہرست کی اشاعت 6 مارچ 2026 کو ہوگی۔ نئے ووٹروں کیلئے فارم 6، غیرملکی باشندوں کیلئے فارم 6K، نام ہٹانے یا اعتراض کیلئے فارم 7 اور تصحیح یا تبدیلی کیلئے فارم 8 کا استعمال کیا جانا ہے۔ ceouttarpradesh.nic.in پر تحصیل، BLO ووٹر رجسٹریشن سینٹر پر درخواست کے فارم حاصل اور داخل کئے جاسکتے ہیں یا انٹرنیٹ موبائل ایپ / voters.eci.gov.in پر آن لائن بھی درخواست دی جاسکتی ہے۔