December 12, 2025 10:02 PM

printer

خزانے کی وزارت نے بینکنگ، مالی خدمات اور بیمہ BFSI شعبے میں، شکایات کو دور کرنے کے نظام کو مستحکم کرنے اور اِسے بلارکاوٹ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

خزانے کی وزارت نے بینکنگ، مالی خدمات اور بیمہ BFSI شعبے میں، شکایات کو دور کرنے کے نظام کو مستحکم کرنے اور اِسے بلارکاوٹ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اِس نظام کے ذریعے شہری BFSI شعبوں کے خلاف اپنی تشویش براہِ راست ظاہر کرسکتے ہیں، جس سے مالی شعبے میں صارفین میں اور زیادہ اعتماد پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔سبھی بینکوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایک ایسا نظام تیار کریں جس کے تحت Voice Chat، ای-میل، QR کوڈ وغیرہ کے ذریعے، ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین خدمات کے بارے میں رائے حاصل کی جاسکے، تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ سرکاری شعبے کے بینکوں کی شاخوں کا عملہ، صارفین اور بینک آنے والے لوگوں کو اعلیٰ ترین سطح کی خدمات فراہم کرسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔